. پوسٹ مارٹم والے کیڑے–
رات کا وقت تھا،شہر کے ایک کونے میں ایک پرانا سا گھر تھا جہاں پولیس کو ایک لاش ملی۔سب کے چہرے سنجیدہ تھے۔ایک آفیسر نے کہا“پتہ نہیں،یہ کب مرا ہوگا…”تب ایک ماہر فرانزک کمرے میں داخل ہوا۔اُس نے لاش کے پاس جھک کر کچھ دیکھا۔کچھ مکھیاں اور چھوٹے چھوٹے سفید کیڑے–مگیٹس۔وہ مسکرایا اور بولا“جناب،یہ مکھیاں ہی ہمیں بتائیں گی کہ یہ شخص کب مرا تھا…”پولیس والے حیران“کیڑے؟یہ کیسے بتا سکتے ہیں کہ کوئی کب مرا تھا؟”
کہانی کی شروعات–جب فطرت بولتی ہے
ماہر نے بتایا کہ جب کوئی انسان یا جانور مرتا ہے،سب سے پہلے جو آتے ہیں وہ ہیں بلیو بٹل فلائیز،وہ نیلی چمکدار مکھیاں۔انہیں فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ کہیں زندگی ختم ہوئی ہے۔وہ لاش کے آس پاس گھنٹوں میں پہنچتی ہیں اور اپنے انڈے دیتی ہیں۔پھر اُن انڈوں سے نکلتے ہیں ننھے سفید کیڑے–لاروے۔یہی مگیٹس لاش پر لگے ہوتے ہیں اور یہی فطرت کا سب سے ایماندار گھڑیال ہوتے ہیں۔
ماہر نے وضاحت کی“یہ مگیٹس وقت کے نشان ہیں۔اگر یہ ابھی نکلے ہیں تو موت کو چند گھنٹے ہوئے ہیں۔اگر یہ تھوڑے بڑے ہیں تو دو تین دن۔اور اگر مکھیاں بن چکی ہیں تو مطلب موت کو ایک ہفتہ یا زیادہ گزر چکا ہے۔”پولیس والے دنگ رہ گئے۔لاش کے اردگرد صرف کیڑے تھے مگر وہی کیڑے اب وقت موت کے گواہ بن گئے تھے۔
سائنس کا جادو
ماہر نے لاش کے پاس سے کچھ مگیٹس اٹھائے اور مائیکروسکوپ میں دیکھے۔اُس نے درجہ حرارت،جگہ اور موسم کا حساب لگایا۔پھر بولا“یہ شخص تقریباً چار دن پہلے مرا تھا۔”پولیس نے باقی شواہد کو اس وقت کے مطابق دیکھا اور کیس حل ہوگیا۔
نتیجہ
کبھی سوچا ہے؟ایک ایسا راز جو انسانوں کی آنکھیں نہ دیکھ سکیں وہ فطرت کے چھوٹے کیڑے بتا دیتے ہیں۔یہی ہے Forensic Entomology یعنی کیڑوں کے ذریعے وقت موت جاننے کی سائنس۔مردے بولتے نہیں لیکن اُن کے آس پاس کی مکھیاں بولتی ہیں۔کبھی کاربن وقت بتاتا ہے،کبھی برف،اور کبھی ایک چھوٹا سا کیڑا جو خاموشی سے سچ بول دیتا ہے
posted by imran dal۔
Home
»
»Unlabelled
» How insect's reveal time of death?
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment